ودہولڈنگ ٹیکس کیخلاف تاجروں کا 18 اگست کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

August 12, 2015 2:16 pm0 commentsViews: 20

ودہولڈنگ ٹیکس کیخلاف تاجر ٹیکس دفاتر کے باہر احتجاج ریکارڈ کرائیں گے، 22 اگست کو ایف بی آڑ کے سامنے دھرنا ہوگا
25 اگست کو بینکنگ ٹرانزیکشن کا بائیکاٹ کیا جائے گا، خواجہ شفیق، گڈزٹرانسپورٹ گروپ نے بھی 17 اگست کو مظاہرے کی کال دیدی
لاہور (آن لائن) آل پاکستان انجمن تاجران نے ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف18 اگست سے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ دوسری طرف گڈز ٹرانسپورٹ گروپ نے بھی 17 اگست کو ودہولڈنگ ٹیکس لاگو کئے جانے کے خلاف ملک بھر کے پریس کلب کے باہر مظاہرے کرنے کی کال دے دی۔ آل پاکستان انجمن تاجران کے چیئرمین خواجہ شفیق نے ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 18 اگست کو تاجر بازوئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر 16 بڑے شہروں کے ٹیکس دفاتر کے باہر احتجاج ریکارڈ کروائیں گے جبکہ 22 اگست کو وفاقی دارالحکومت میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے سامنے اکٹھے ہو کر دھرنا دیا جائے گا۔ 25 اگست سے ملک سے بینکنگ ٹرانزیکشن کا مکمل اتفاق کے ساتھ بائیکاٹ کیا جائے گا۔ دوسری طرف تاجروں نے آئی ایم ایف کی طرف سے لگائی گئی شرائط کو یکسر مسترد کرتے ہوئے فوری طور پر وزیرخزانہ اور ایف بی آر کے چیئرمین کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔ تاہم حکومت ہمارے تحفظات کو دور کرے ہم ٹیکس دینے کے لئے تیار ہیں۔مزید بر آں ود ہولڈنگ ٹیکس، بینکوں سے چیک کی صورت میں لین دین سمیت متعدد ایشوز پر سول نا فرمانی تحریک شروع کرنے کے لئے انجمن تاجران کا اپوزیشن جماعتوں سے مشاورتی اجلاس16 اگست کو لاہور کے ایک معروف تاجر رہنما کے فارم ہائوس میں ہوگا۔

Tags: