شاہ رخ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے مشیر بن گئے

August 12, 2015 2:17 pm0 commentsViews: 22

فلم ’’رئیس‘‘ کی شوٹنگ کے دوران دونوں میں بے تکلفی ہوچکی ہے
شاہ رخ اداکارہ کو نئی فلموں کے حوالے سے مشورے دے رہے ہیں
ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ میں اداکار سلمان خان، نئے آنے والے اداکاروں کے مشیر کی حیثیت سے معروف ہیں۔ اب یہی کردار اداکار شاہ رخ خان نے بھی نبھانا شروع کر دیا ہے۔ شاہ رخ کا ٹیسٹ کیس پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان بنی ہیں۔ ڈرامہ سیریل ہم سفر سے شہرت پانے والی اداکارہ ماہرہ خان بالی ووڈ میں فلم رئیس کے ذریعے انٹری دیں گی۔ اس فلم میں وہ شاہ رخ کے مقابل ہی کام کر رہی ہیں۔ فلم رئیس کی شوٹنگ کے دوران ماہرہ خان کی شاہ رخ سے خاصی بے تکلفی ہو چکی ہے جس کے بعد شاہ رخ خان نے انڈسٹری میں ان کے مشیر کی ذمہ داری رضا کارانہ طور پر اٹھا لی ہے۔ کنگ خان اداکارہ کو فلموں کے حوالے سے مشورے دے رہے ہیں۔ ماہرہ خان کی فلم ریلیز ہونے سے قبل ہی ان کی خوبصورتی کے چرچے بالی ووڈ میں عام ہیں یہی وجہ ہے کہ فلم ڈائریکٹر انہیں سائن کرنے کیلئے بیتاب ہیں تاہم شاہ رخ خان نے انہیں مشورہ دیا ہے کہ انہیں کوئی بھی فلم سائن کرتے ہوئے کون کون سے پہلو دیکھنے چاہئیں اور کوئی بھی فلم چنتے ہوئے اس میں کون کون سی خوبیوں پر نظر رکھنی چاہئے۔

Tags: