جیکولین 30 برس کی ہوگئیں

August 12, 2015 2:18 pm0 commentsViews: 20

ممبئی( اے پی پی) بالی ووڈ اداکارہ اور سری لنکن بیوٹی جیکو لین فرنینڈس 30 برس کی ہوگئیں۔ وہ11 اگست 1985ء کو کولمبو میں پیدا ہوئیں ان کے والد سری لنکن اور ماں کا تعلق ملائیشیا سے تھا۔ وہ بحرین میں پلی بڑھیں۔ بالی ووڈ میں انٹری دینے سے پہلے وہ ایک ماڈل تھیں اور 2006ء میں انہوں نے مس سری لنکا کا تاج اپنے نام کیا۔2009ء میں وہ ماڈلنگ کے سلسلے میں بھارت آئیں جہاں انہیں بالی ووڈ فلم الہ دین میں کام کرنے پر انہیں بہترین فیملی ڈیبیو اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا جس کے بعد ان کا بالی ووڈ میں فلمی سفر شروع ہوگیا۔ ریس ٹو اور بلاک بسٹر فلموں میں مرڈر ٹو، ہائوس فل ٹو، ریس ٹو اور کک شامل ہیں۔

Tags: