گاڑی کی غیر قانونی نمبر پلیٹ پر چالان ثانیہ مرزا قانون کے شکنجے میں پھنس گئیں

August 12, 2015 2:18 pm0 commentsViews: 30

حیدر آباد( اسپورٹس ڈیسک) ثانیہ مرزا دوران ڈرائیونگ قانون کے شکنجے میں جکڑ لی گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اپنی لگژری گاڑی میں بھارتی شہر حیدر آباد میں شاپنگ کیلئے جا رہی تھیں جنہیں راستے میں ٹریفک اہلکار نے روکا اور غیر قانونی نمبر پلیٹ پر200 روپے کا چالان تھما دیا اور پولیس اہلکار نے ٹینس اسٹار کی ایک نہ سنی اور چالان دے کر ہی ان کی جان بخشی۔ حیدر آباد ٹریفک پولیس نے موقف اپنایا کہ ثانیہ مرزا کی گاڑی پرلگی نمبر پلیٹ اس معیار پر پوری نہیں اترتی جو پولیس نے واضع کر رکھی ہے۔ دوسری جانب ٹینس میں بھارت کے لئے بے شمار خدمات سر انجام دینے پر ثانیہ مرزاکو راجیو گاندھی ایوارڈ کی حتمی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔

Tags: