فیصل واوڈا کا بیان سراسرمضحکہ خیزہے ‘عارف خان ایڈوکیٹ

August 12, 2015 2:26 pm0 commentsViews: 20

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن محمدعارف خان نے ایم کیوایم کی قیادت کے بارے میں تحریک انصاف کے رہنمافیصل واوڈا کے بیان کوسراسرمضحکہ خیز قرار دیاہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اگر واقعی تحریک انصاف کے فیصل واوڈکے بقول ایم کیوایم کے لوگ الطاف حسین کوچھوڑرہے ہیںتو اس کادرد فیصل واوڈا کے پیٹ میںکیوں ہورہاہے؟ عارف خان نے کہاکہ ہماراتحریک انصاف کے رہنماؤںکویہ مشورہ ہے کہ وہ فیصل واوڈاکافوری طورپرکسی اچھے سے ڈاکٹرسے علاج کرالیںکہیں ان کی حالات ناقابل علاج نہ ہوجائے۔

Tags: