بدعنوانیوں کی روک تھام کیلئے حج کور کمیٹی بنادی گئی

August 12, 2015 2:24 pm0 commentsViews: 21

کمیٹی میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے 400افراد کو شامل کیا گیا ہے
کراچی( کرائم رپورٹر) ماضی میں سامنے آنے والے حج آپریشن اسکینڈل جیسی بد عنوانی کی روک تھام کے لئے حج کور کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ جس میںچاروں صوبوں کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے400 افراد کی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اور پہلی ٹیم جمعرات کو سعودی عرب روانہ ہوگی۔ ماضی میں ہونے والے حج اسکینڈل کے بعد اس قسم کے واقعات کو روکنے کے لئے گزشتہ سال ایک حج کور کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ کمیٹی کے امور کی دیکھ بھال کیلئے91 افراد کو منتخب کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سندھ کی ٹیم میں سندھ سے 24 افسران و اہلکار شامل ہیں اور سندھ کی ٹیم کے سربراہ سابق اے آئی جی علی شیر جاکھرانی کریں گے۔

Tags: