4 دہشت گرد سمیت97 ملزمان گرفتار ۔ دیگر الزام میں مزید گرفتاریاں

August 12, 2015 2:28 pm0 commentsViews: 21

کراچی(کرائم رپورٹر) پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران 97ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ,دستی بم اور مسروقہ سامان برآمد کرنے کادعوی کیا ،کراچی پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیئے کے مطابق کراچی کے تینوں زون کی پولیس اور سی آئی اے نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں92چھاپہ مار کارروائیوں اور6مقابلوں کے بعد97ملزمان کو گرفتارکر لیا ، جبکہ ایک ملزم مقابلے میں مارا گیا ۔گرفتارملزمان میں 4 دہشت گرد ،غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں18ملزمان ،امتنائے منشیات ایکٹ کے تحت15ملزمان،3ڈکیت 10مفرور اشتہاری جبکہ دیگرجرائم میں ملوث47ملزمان شامل ہیں، جن کے قبضے سے29پستول4دستی بم اور بھاری مقدارمیں منشیات برآمدہوئی ہے ،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

رات گئے کھارادر سے دو ٹارگٹ کلر گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر) رات گئے کھارادر پولیس نے جوڑیابازارمحمد شاہ اسٹریٹ سے متحدہ کے دوٹارگٹ کلرز محمد عمران عرف ماربل اور کاشف عرف کمانڈو کو گرفتارکرکے قبضے سے دو پستول اورایک آوان بم برآمد کرلیا،پولیس کے مطابق گرفتارٹارگٹ کلرز متعدد افراد کے قتل سمیت بھتہ خوری کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں،جن سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔

لیاقت آباد:لوٹ مار کرنیوالے 2ڈاکوئوں کو عوام نے پکڑ لیا
بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا، پولیس نے ملزمان کو عوام سے چھڑا کر اسپتال منتقل کردیا
ڈاکس پولیس نے دو افغان ڈاکو پکڑ لیے، رسالہ کے علاقے سے ایک ملزم گرفتار کرلیا گیا
کراچی( کرائم رپورٹر)سپرمارکیٹ کے علاقے لیاقت آبادڈاکخانہ اسٹاپ پر دو ملزمان راہگیروں سے لوٹ مار کررہے تھے،اس دوران شہریوں نے دونوں ملزموں کو پکٹر کر تشدد کا نشانہ بناڈالا اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور دونوں ملزموں کو عوام کے چنگل سے نکال کر اسپتال منتقل کیا،جہاں ان کی شناخت شمروز اور فہد کے نام سے ہوئی ،جن کے قبضے سے پولیس نے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا ہے۔ڈاکس پولیس نے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے دو افغان باشندوں غوث محمد اور محمد عمیر کو گرفتارکرکے ان کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔رسالہ پولیس نے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد یو سف کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمدکرلیا۔

کراچی میں پانی چوری کا سب سے بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا کارندہ گرفتار
ہیوی پمپس اور 100 کلو واٹ جنریٹر سے روزانہ لاکھوں گیلن پانی چوری کیا جارہا تھا‘ ایم ڈی کی ہدایت پر گرینڈ آپریشن کیا گیا
نیٹ ورک کی زیر زمین تنصیبات کو ختم کرنے کیلئے ہیوی مشینری کی مدد سے کھدائی کی جارہی ہے‘ مالکان فرار ہوگئے
کراچی (سٹی رپورٹر) سپرہائی وے سیفل گوٹھ اسکیم 33سائٹ2 ناجائز ہائیڈرنٹس کے خاتمہ کیلئے رینجرز کی بیک اپ سے آپریشن ،غیر قانونی کنکشنز کاٹ دیئے جبکہ ڈیزل پمپس ،100کلو واٹس کا ہیوی جنریٹر قبضہ میں لے کر ایک کارندے کو گرفتار کرلیاکراچی میں پانی چوری کا سب سے بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا ، ہیوی پمپس اور 100کلو واٹ کے ڈیزل جنریٹرز سے روزانہ لاکھوں گیلن پانی چوری کیا جارہاتھا ،اس سے قبل اتنے وسیع نیٹ ورک کے خلاف آپریشن نہیں کیا گیا، ہائیڈرنٹ کے مالکان میں شیخ وحید بخت منیر شکیل نیاز ساریہ والا اور رشید شامل ہیں تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات اور چیئرمین واٹربورڈ سید ناصر حسین شاہ اور ایم ڈی واٹربورڈ سید ہاشم رضا زیدی کی ہدایت پر سندھ رینجرز ،پولیس کی مدد سے سپرنٹنڈنگ انجینئر آصف قادری نے عملے کے ساتھ گرینڈ آپریشن کیا جس میں ایکسیویٹرز ، بلڈوزر سے زیر زمین پانی کے 6,6انچ کے لگائے گئے کنکشنز کاٹ دیئے گئے جو واٹربورڈ کی 54 انچ کی مین لائن سے لگائے گئے تھے جس سے روزانہ لاکھوں گیلن پانی چوری کیا جارہا تھا ،جبکہ ہیوی مشینری سے نیٹ ورک کے زیر زمین تنصیبات کو ختم کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر کھدائی جاری ہے ، نیٹ ورک اس قد ربڑا ہے کہ رات گئے تک آپریشن جاری رہا پانی چوری کے اس وسیع نیٹ ورک کے بارے میں خُفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی۔

رینجرز کے ٹارگٹڈآپریشن میں9 ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد
سٹی کورٹ پولیس نے قیدیوں کو منشیات فراہم کرنے والے ملزم کو پکڑ کر 65 گرام چرس برآمد کرلی
کراچی( کرائم رپورٹر)رینجرز اہلکاروں نے شہر کے مختلف علاقوں ماڈل کالونی، بلدیہ ٹائون نمبر تین ، لانڈھی نمبر 6 ،مظفرآباد کالونی، شیریں جناح کالونی اورآئل ٹرمینل کے مقامات پر ٹارگٹڈآپریشن کے بعد 9 ملزموں کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا،ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزموں میں کالعدم تنظیم،سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے اور بھتہ خور شامل ہیں۔سٹی کورٹ پولیس نے قیدیوں کو منشیات دینے کیلئے آنے والے ملزم شوکت حسین کو گرفتار کرکے قبضے 65 گرام چرس برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ موچکو پولیس نے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے تین افغان باشندوں جان محمد، قاسم اور شکور کو گرفتارکرکے ان کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

عدالت کے احاطے میں چرس
فروخت کرنیو الا گرفتار
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کی مقامی عدالت کے احاطے میں چرس فروخت کرنے والا ملزم165کلوگرام چرس سمیت رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں سٹی کورٹ پولیس نے عدالتی احاطے میں جیل سے پیشی پرلائے گئے قیدیوں کو چرس فروخت کرنے والے ملزم شوکت میمن کورنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا،گرفتارملزم سے 165 کلوگرام چرس بھی برآمد کرلی گئی،ملزم کے خلاف تھانہ سٹی کورٹ میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔