گلستان جوہر، جھگیوں میں آتشزدگی، بچہ ہلاک، سامان جل کر خاکستر

August 12, 2015 2:28 pm0 commentsViews: 28

فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں نے باقی جھگیوں کو جلنے سے بچا لیا، آگ پر قابو پا لیا گیا
کراچی (کرائم رپورٹر)گلستان جوہر میں جھگیوں میں آگ لگنے سے 2 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا، فائربریگیڈ کی چار گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا،تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر بلاک 16 راڈو ہل اپارٹمنٹ کے سامنے واقع جھگیوں میں منگل کے روز دوپہر ساڑھے تین بجے کے قریب اچانگ ایک جھونپڑی میں آگ بھڑک اٹھی ، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے جھگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر باقی جھگیوں کو جلنے سے بچالیا اور ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا، آگ لگنے کے نتیجے میں جھونپڑی میں سویا ہوا2 سالہ سمیع جھلس کر جاں بحق ہوگیا‘ جھگیوں میں رکھا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

Tags: