14 اگست پر سیکورٹی کیلئے حکمت عملی پر موثر عملدرآمد کی ہدایت

August 12, 2015 2:30 pm0 commentsViews: 27

عوام اور پولیس میں دوستانہ ماحول کے فروغ کیئے اچھے شہرت کے حامل پولیس افسران کو ذمہ داریاں دی جائیں
جرائم میں ملوث اہلکاروں کو تھانوں میں تعینات نہ کیا جائے، آئی جی سندھ کی زیر صدارت اجلاس
کراچی(کرائم رپورٹر)آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس میں ہونیوالے ایک اجلاس میں تمام ایڈیشنل آجیز ،اے آئی جیز سندھ سمیت زونل ڈی آئی جیز کراچی جبکہ سکھر‘ حیدر آباد ،میر پور خاص ،شہید بینظیرآباد ،لاڑکانہ کے ڈی آئی جیز نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی ،آئی جی سندھ نے کہا کہ تھانہ جات میں اصلاحات متعارف کرانے اور عوام اور پولیس کے مابین دوستانہ ماحول کے فروغ کے سلسلے میں تمام ڈی آئی جیز اچھی شہرت کے حامل پولیس افسران اور اہلکاروں کو ذمہ داریاں تفویض کریں تاکہ تھانوں میں شکایات کے اندراج کیلئے آنیوالے شہریوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جاسکیں ،انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جرائم میں ملوث اہلکاروں کو تھانوں میں تعیناتی اور دیگر اہم ذمہ داریاں ہرگز تفویض نہ کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ14اگست کے موقع پر سیکیورٹی کے حوالے سے دی جانیوالی ہدایات اور اس تناظر میں اختیار کردہ حکمت عملی اور لائحہ عمل پر عمل درآمد کیلئے ہر سطح پر جملہ امور کو انتہائی ٹھوس اور مربوط بنایا جائے ،انہوں نے کہا کہ جرائم کے خلاف مددگار15پر موصول ہونیوالی اطلاعات اور بروقت پولیس رسپانس کے عمل کو مزید تقویت دی جائے۔

Tags: