نارتھ ناظم آباد میں چھاپہ‘ 9 جواری گرفتار

August 12, 2015 2:31 pm0 commentsViews: 17

کراچی(کرائم رپورٹر) نارتھ ناظم آباد میں پولیس کا جوئے اڈے پر چھاپہ مارکر 9 جواری دھر لیے گئے،آلات قماربازی اور دائو پر لگی رقم برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق شارع نورجہاں پولیس نے نارتھ ناظم آباد بلاک آر میں واقعہ عثمان غنی کالونی میں چلنے والے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مارکر نو جواریوں سبز علی، ظہور، جمال، اشفاق، ارسلان، ابراہیم ،فاروق، زاہد اور اسماعیل کو گرفتارکرکے قبضے سے آلات قمابازی اور دائو پر لگی رقم برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،تاہم چھاپے کے دوران اڈے کا مالک اور کارندے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

Tags: