ساکنان کراچی کا عالمی مشاعرہ آئندہ ماہ منعقد ہوگا

August 12, 2015 2:33 pm0 commentsViews: 29

تیاریوں کا آغاز کردیا گیا، مختلف ممالک کے عالمی شہرت یافتہ شعراء مشاعرے میں شرکت کرینگے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ساکنان کراچی عالمی مشاعرہ کمیٹی کے زیر اہتمام عالمی مشاعرہ کا انعقاد آئندہ ماہ کراچی میں کیا جائے گا،تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ،دنیا کے مختلف ممالک سے عالمی شہرت یافتہ شاعر مشاعرہ میں شرکت کریں گے اس بات کا فیصلہKW&SB آفیسر زکلب میں منعقدہ ساکنان کراچی عالمی مشا عرہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا،اجلاس میں سابق سینیٹر عبدالحسیب خان، صفیان اللہ خان ،اظہر ہاشمی محمود احمد خان ، محمد اسلم خان ، رضوان صدیقی عامر مسعود،اویس ادیب انصاری ، محمد باسط، خرم ، منصور ساحر، اوج کمال ، مجاہد برکاتی ،شکیل خان ، اظہر جمال ،ظفر فاروقی ، بشیر سدوزئی‘ثاقب صدیقی ، مظہر خان ، واثق شمسی عبدالباسط ،ندیم ہاشمی اور دیگر نے شرکت کی ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عالمی مشاعرہ کا انعقاد ستمبر کے مہینے میں کراچی ایکسپو سینٹر میں کیا جائے گا اس سے قبل کے ڈبلیو ایس بی آفیسرز کلب میں ایک ذیلی مشاعرہ منعقد ہوگا،مشاعرہ میں شرکت کرنیوالے شاعروں کیلئے اسلام آباد سے NOCکیلئے رجوع کیا جائے گا جبکہ مشاعرہ کے بہترین انتظامات کیلئے کمیٹی کے ارکان جلد کمشنر کراچی سے بھی ملاقات کریں گے ،مشاعرہ میں شرکت کرنے والے بیرون ملک خاص طور پر بھارت کے شاعروں اور شاعرات کا انتخاب مشاعرہ کمیٹی کرے گی ۔