بلدیہ عظمیٰ کا یوٹیلٹی سروسز اور ٹیکس کمپیوٹرسسٹم اپ گریڈ کردیا گیا

August 12, 2015 2:34 pm0 commentsViews: 19

شہریوں کو یوٹیلٹی بلز کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنانے کی ہدایت، محکمے سے تعاون کرنے کی درخواست
کراچی(سٹی رپورٹر)ایڈمنسٹریٹر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ میونسپل یو ٹیلیٹی سروسزچارجز اینڈ ٹیکس کے کمپیوٹر سسٹم کو اپ گریڈ کر دیا گیا ہے جس کے بعد 3 اگست 2015 سے رہائشی و کمرشل یونٹس کے یوٹیلیٹی بل جاری کر دیئے گئے ہیں جن پر ادائیگی کی تاریخ درج ہے ۔ محکمہ میونسپل یوٹیلیٹی سروسزچارجز نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ یوٹیلیٹی بلز کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنائیں بل موصول نہ ہو نے کی صورت میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کی حدود میںقائم رہائشی، انڈسٹریل اور کمرشل یو نٹس ، دوکانوں اور دفاتر کے بل سوک سینٹرکی دوسری منزل پر محکمہ میونسپل یوٹیلیٹی سروسزچارجزسے حاصل کیے جا سکتے ہیں ۔

Tags: