گلشن معمار سے 4افغان باشندے گرفتار،فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

August 12, 2015 2:35 pm0 commentsViews: 18

بلدیہ پولیس نے 10افغان باشندوں سمیت18ملزمان کو گرفتار کرلیا، منشیات فروش بھی شامل ہیں
سائوتھ زون کی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 13افغانیوں کو گرفتار کرلیا
کراچی( کرائم رپورٹر)گلشن معمار پولیس نے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے چار افغان باشندوں پوپل خان، عمران خان، شیر آغا اور کبیر کو گرفتارکرکے فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے،جبکہ اسی تھانے کی پولیس نے چارسے زائد مقدمات لائوڈ اسپیکر ایکٹ کے تحت بھی درج کیے ہیں،تاہم ان مقدمات میں کوئی گرفتاری عمل میں لائی جاسکی ہے۔بلدیہ ڈویثرن پولیس نے مختلف مقامات پر سرچ آپریشن کے دوران 18 ملزموں کو گرفتارکرکے قبضے سے ایک کلوچرس، 5 پستول،5موٹرسائیکلیں اور کارتوس برآمدکرلیے،ایس پی بلدیہ ٹائون اعجازہاشمی کے مطابق گرفتارملزموں میں 10 افغان باشندوں سمیت منشیات فروش اور جرائم پیشہ افراد بھی شامل ہیں۔سائوتھ زون کی اسپیشل برانچ پولیس نے زون کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 13 افغان باشندوں کو گرفتارکرکے زون کے مختلف تھانوں کے حوالے کردیا،جن کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ایف بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے تین کرمنل عبیداللہ، اعجاز ،منظور اور ایک افغان باشندے امان اللہ کو گرفتارکرکے اسلحہ اور تیموریہ کے علاقے سے چھینی گئی کار برآمد کرلی۔ سرسید ٹائون پولیس نے بھی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے افغان باشندوں کو گرفتارکرکے ان کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے ہیں۔

Tags: