غیر قانونی اشتہاری بورڈز ہٹانے کا کام جاری

August 12, 2015 2:35 pm0 commentsViews: 30

شارع فیصل سمیت مختلف شاہراہوں اور علاقوں سے سائن بورڈ اتارنے کی ہدایات
سائن بورڈز سے شہریوں کو جانی و مالی نقصانات کا خطرہ ہے، کمشنر کراچی کی افسران سے گفتگو
کراچی( اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کا غیر قانونی اشتہاری بل بورڈز کا نوٹس‘ شہر بھر میں لگے غیرقانونی بل بورڈز اتارنے کا عمل شروع کردیا گیا‘ کمشنر کراچی نے شارع فیصل اور کارساز کا دورہ کیا اور ان اہم شاہراہوں پر لگائے گئے غیر قانونی اشتہاری بل بورڈ ز کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے شہر بھر میں لگائے گئے تمام غیر قانونی بل بورڈز کو اتارنے کا حکم دے دیا ہے جس کے بعد انتظامیہ کی مختلف ٹیمیں شہر کی مختلف شاہراہوں اور علاقوں سے سائن بورڈز اتارنے کاکام کررہی ہیں۔ کمشنر کراچی نے خود غیر قانونی بل بورڈز اتارے جانے کی کارروائی کا جائزہ لیا اور تاکید کی کہ فٹ پاتھوں اور عوامی راستوں پر غیر قانونی بل بورڈز نہ لگنے پائیں‘ ان سائن بورڈز سے نہ صرف جانی بلکہ مالی خطرہ بھی لاحق ہوتا ہے اور شہر کی خوبصورتی میں بھی فرق پڑتا ہے۔ کمشنر کراچی کاکہنا تھا کہ فٹ پاتھ پیدل چلنے کیلئے اور عوام کی سہولت کیلئے بنائے جاتے ہیں۔

Tags: