گلشن اقبال میں غیر قانونی تعمیرات منہدم و سربمہر

August 12, 2015 2:36 pm0 commentsViews: 26

ڈیمالیشن اسکواڈ نے غیر قانونی تعمیرات پی سی ایس آئی آر‘ سی ایچ سی‘ ٹیچر کوآپریٹو سوسائٹی اور کے سی ایچ ایس میں گرائیں‘ عمارت کا احاطہ بھی سربمہر
انہدامی کارروائیاں متعلقہ ڈپٹی اسسٹنٹ بلڈنگ ڈائریکٹرز اور ڈیمالیشن آفیسرز کی زیر نگرانی کی گئیں پولیس فورس بھی موجود تھی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے قائم مقام ڈائریکٹرجنرل ممتاز حیدر کی ہدایات پرڈیمالیشن اسکواڈنے گلشن اقبال ٹائون کے مختلف علاقوں میں غیرقانونی تعمیرات کو منہدم وسربمہر کردیا،تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال ٹائون پی سی ایس آئی آر سی ایچ ایس میں پلاٹ نمبر Com,9&10سیکٹر 24پر گرائونڈفلور کی آرسی سی چھت ،اورپلاٹ نمبر Com,27سیکٹر18کی تیسری منزل کی آرسی سی چھت ،ٹیچر زکوآپریٹوسوسائٹی میں پلاٹ نمبرRS.42سیکٹر16اور پلاٹ نمبرCom-6 سیکٹر 16کی چوتھی منزل پرغیرقانونی پینٹ ہائوس کومنہدم اوراحاطے کوسربمہرکردیاجبکہ کے سی ایچ ایس میں پلاٹ نمبر 73بی ایم سی ایچ ایس بلاک 3پرپہلی منزل کے آرسی سی کالمز چھت،پلاٹ نمبر 8.Bبلاک 3حسینی سی ایچ ایس پر دوسری منزل کی آرسی سی چھت اورپارٹیشن دیواروںکومنہدم کردیاگیاعلاوہ ازیں گلشن اقبال ٹائون ہی میںپلاٹ نمبر C-24 & C-25بلاک 3Aاسکیم 36پرپہلی منزل کی لازمی کھلی جگہ پرآرسی سی چھت وکالمز،بہادر یار جنگ سی ایچ ایس میں پلاٹ نمبر 462بلاک 3کی تیسری منزل کی آرسی سی چھت اور پارٹیشن دیواروں جبکہ پلاٹ نمبر B-9کشمیر سی ایچ ایس سیکٹر22اسکیم 33 پر دوسری منزل پر2 کمروں کو منہدم کردیاگیادریں اثناء ڈیمالیشن ٹیم نے گلشن اقبال ٹائون اسکیم 24میں کارروائی کرتے ہوئے پلاٹ نمبرSB-43الحمد مینشن بلاک 13پرغیرقانونی دکانوں کومنہدم اوراحاطے کوسربمہرکردیااور پلاٹ نمبر B-243 بلاک 5کی دوسری منزل پرسامنے کے حصے کی آرسی سی چھت کومنہدم کردیاجبکہ پلاٹ نمبر A-250 بلاک5پردوسری منزل کی غیرقانونی تعمیرات کو سر بمہر کر دیا گیا۔ غیر قانونی تعمیرات کیخلاف مذکورہ بالا انہدامی کارروائیاں متعلقہ ڈپٹی واسسٹنٹ بلڈنگ ڈائریکٹرزاورڈیمالیشن آفیسرز کی زیرنگرانی عمل میں لائی گئی۔

Tags: