ایک شام دکھی بھائیوں کے نام سے کورنگی میں شو پیش کیاجائیگا

August 12, 2015 2:37 pm0 commentsViews: 42

کراچی( اسٹاف رپورٹر) مقامی پروڈیوسر رانا شوکت علی نے کہا ہے کہ کراچی میں ایسے اصلاحی مسکراہٹیں بکھیرنے والے شوز کا انعقاد کیا جارہا ہے جو شہر کے مختلف علاقوں میں ہر ماہ منعقد کئے جائیں گے‘ شوز کے ہدایتکار و مصنف اور ڈرامہ و افسانہ نگار محمد علی رانا ہوں گے اور ان تمام شوز میں ملک بھر سے نامور گلوکار اور مزاحیہ فنکار شرکت کریں گے‘ اس بات کا اعلان انہوں نے منگل کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شوکت علی رانا نے بتایا کہ شوز کے سلسلے کا پہلا شو ایک شام دکھی بھائیوں کے نام کورنگی نمبر 5 نسیم حمید اسپورٹس اکیڈمی گرائونڈ میں12 دسمبر 2015 ء کو منعقد کیاجائیگا‘ اس شو میں بیوائوں‘ محتاجوں اور ضرورت مندوں کو چیک اور گفٹ دیئے جائیں گے‘ کراچی کے بعد یہ شوز پاکستان کے مختلف شہروں میں منعقد کئے جائیں گے۔

Tags: