ٹریفک پولیس نے سی این جی رکشہ مالکان کو بھی تنگ کرنا شروع کردیا

August 12, 2015 2:37 pm0 commentsViews: 162

پابندی چنگ چی رکشائوں پر ہے، جرمانہ بھرنے کے باوجود پولیس نے رکشائوں کو تحویل میں لیا ہوا ہے
ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کرنے کے لیے تمام رکشائوں کو ریگولر کیاجائے، انتخاب عالم سوری کی پریس کانفرنس
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے صدر انتخاب عالم سوری نے کہا ہے کہ چنگ چی رکشوں کے خلاف سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو بنیاد بناکر پولیس نے5 اور7 سیٹر رکشہ ڈرائیوروں کو تنگ کرنا شروع کردیا ہے جس کے خلاف آئندہ 2 روز میں عدالت عالیہ سے رجوع کریں گے،وہ منگل کو پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے،اس موقع پر شہزاد مظہر،محمد سلمان،عابد سہگل،ملک شفیق ،پرویز اختر ودیگر بھی موجود تھے،انتخابی عالم سوری نے کہا کہ موٹر سائیکل چنگچی رکشوں پر پابندی کا خیر مقدم کرتے ہیں مگر اس سے ٹرانسپورٹ کا بحران پیدا ہوا ہے ،حالیہ قانون کے خلاف سی این جی آٹو رکشوںپر اطلاق نہیں ہوتا مگر پولیس ان کو ناجائز تنگ کررہی ہے اور بھاری چالان کررہی ہے،کئی رکشوں نے5000 سے7000 تک کے جرمانے بھی جمع کرادئیے ہیں مگر پھر بھی ان کو پولیس نے اپنی تحو یل میں لیا ہوا ہے،بحران کے فوری حل کے لئے تمام رکشوں کو ریگولائز کیا جائے،بسوں اور کوچز کا فوری انتظام کیا جائے،ماس ٹرانزٹ سسٹم قائم کیا جائے،پریس کانفرنس سے شہزاد مظہر،طارق خان اور چنگ چی رکشہ ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے بھی خطاب کیا،مققرین نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کے موجودہ بحران سے غریب عوام خواتین وطلباء شدید متاثر ہوتے ہیں،سڑکوں پر موجود ٹرانسپورٹرز کرائے کی مد میں من مانی رقم وصول کررہے ہیں،جبکہ عوام کا سفر کرنا دشوار ہوگیا ہے،کوچز اور منی بسوں کی چھتوں پر سفر سے جانون کو خطرہ لاحق ہے،شہر میں اس وقت10,000 کی تعداد میں بسیں اور کوچز موجود ہیں جس میں1500 بسیں اور4000 کوچز ہیں دو کروڑ عوام کے لئے ناکافی ہے،جبکہ14 سال قبل یہ تعداد22,313 تھی،موجودہ پابندی سے 20 لاکھ افراد متاثر ہوئے،اس وقت چنگ چی کی تعداد65,000 آٹو سی این جی رکشوں کی تعداد 30,000 اور تین سیٹر رکشوں کی تعداد1 لاکھ ہے۔

Tags: