کیمرہ مینوں پر تشدد کیخلاف صحافیوں کا سندھ اسمبلی میں احتجاج

August 12, 2015 2:38 pm0 commentsViews: 23

علامتی واک آئوٹ، پولیس اہلکار کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کے بعد احتجاج ختم کیا گیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) منگل کے روز سندھ اسمبلی کی کوریج کے لیے آنے والے کیمرہ مین کو پولیس کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد سندھ اسمبلی کی کوریج کرنے والے صحافیوں نے اس واقعہ پر احتجاج کیا اور اسمبلی کی کوریج کا علامتی بائیکاٹ کیا ۔جس پر سندھ کے وزیر اطلاعات و آبپاشی نثار احمد کھوڑو اور سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کبوتر چورنگی پر اس واقعہ پر احتجاج کرنے والے صحافیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے انہیں یقین دہانی کرائی کہ اس واقعہ کی ایس پی پولیس کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی بنائی جائے گی اور جو پولیس اہلکار اور افسران ملوث ہوں گے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔

Tags: