لیڈی ہیلتھ ورکرز کا احتجاج جاری، حکومت کے مذاکرات

August 12, 2015 2:39 pm0 commentsViews: 46

نثارکھوڑو اور جام مہتاب ڈاہر نے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرادی
پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ کے دوران مبینہ پولیس تشدد سے ایک خاتون بے ہوش ہوگئی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) لیڈی ہیلتھ ورکرز کا سندھ اسمبلی کے سامنے دوسرے روزبھی احتجاج جاری رہا ۔اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے انہوں نے سندھ اسمبلی کے مین گیٹ کے سامنے جانے کی کوشش کی تو پولیس نے انہیں روک لیا ۔گزشتہ چار ماہ سے تنخواہوں سے محرم لیڈی ہیلتھ ورکرز نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے دوسرے روز بھی سندھ اسمبلی جانے کی کوشش کی تو پولیس نے انہیں روک دیا۔ اس دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہونے کے باعث ایک خاتون مبینہ طور پولیس تشدد سے بے ہوش ہوگئی جسے نجی ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال پہنچادیا گیا ۔

Tags: