سندھ حکومت کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

August 12, 2015 2:39 pm0 commentsViews: 28

کراچی کے تین اضلاع کے ڈپٹی کمشنر بھی تبدیل کردیے گئے، ڈی جی ایکسائز کو محکمے میں رپورٹ کرنے کی ہدایت
کراچی(اسٹاف رپورٹر)حکومت سندھ کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، کئی اعلی افسران کی تقرریاں اور تبادلے کردیئے گئے۔ امن بخش ناریجو کو ویمن ڈیویلپمنٹ سے ہٹا کرسیکریٹری محکمہ ورکس اینڈ سروسز، شبیر احمد شیخ کو ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ اور عبدالرحیم سومرو کو ممبر صوبائی الیکشن اتھارٹی تعینات کردیا گیا۔بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ کے بعد رضوان میمن کو سیکریٹری لیبر، علی ممتاز زیدی کو ممبر جوڈیشل ون بورڈ آف ریونیو، امتیاز شاہ کو ڈائریکٹر کوسٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اور ڈاکٹر شیری مصطفی کو ایم ڈی سیپرا تعینات کیا گیا ہے۔ اعجاز منگی کو سیکریٹری لیبر اینڈ ہیومن ریسورس سے ہٹا کر سیکریٹری ویمن ڈیویلپمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔ ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن شعیب احمد کا بھی تبادلہ کر کے محکمے میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔کراچی کے تین اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز بھی تعینات کیے گئے ہیں جن میں اعجاز بلوچ کو ڈپٹی کمشنر کورنگی، آصف چاند صدیقی کو ڈپٹی کمشنر ایسٹ اور شازیہ جعفر کو ڈی سی ویسٹ تعینات کیا گیا ہے۔

Tags: