برساتی نالوں سے تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری رہے گا، وزیر بلدیات

August 12, 2015 2:40 pm0 commentsViews: 22

بعض لوگ مزاحمت کررہے ہیں،حکومت تجاوزات ختم کرے گی، سندھ اسمبلی میں تحریک التواء
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ برساتی نالوں سے تجاوزات ختم کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے ۔بعض لوگ مزاحمت کررہے ہیں لیکن حکومت یہ تجاوزات ختم کرے گی ۔انہوں نے یہ بات منگل کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ایم کیو ایم کی خاتون رکن ہیر اسماعیل سوہو کی تحریک التواء پر کہی ۔ہیر اسماعیل سوہو نے اس تحریک التواء میں کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے برساتی نالوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیا ہے ۔وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر سکندر میندھرو نے اس تحریک کی مخالفت کی اور کہا کہ برساتی نالوں میں تجاوزات ختم کی جارہی ہیں ۔گذشتہ چار پانچ دن سے کارروائی جاری ہے ۔تجاوزات کے خاتمے تک یہ آپریشن جاری رہے گا ۔

Tags: