جسٹس( ر) وجیہہ الدین 14 اگست کو اہم پریس کانفرنس کرینگے

August 12, 2015 2:42 pm0 commentsViews: 22

لاہور/ اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے 14 اگست سے پارتٰ کے اندر جدوجہد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی میں نا انصافی کے شکار کارکنوں کو انصاف دلائیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس ( ر) وجیہہ الدین 14اگست کو ایک اہم پریس کانفرنس میں رابطہ مہم کا اعلان کریں گے۔ جسٹس ( ر) وجیہہ الدین کی زیر صدارت پی ٹی آئی کے ناراض رہنمائوں اور پارٹی سے نکالے گئے ارکان کا اہم مشاورتی اجلاس اسلام آباد میں ہوگا۔

Tags: