سہراب گوٹھ، موٹر سائیکل سواروں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، اہلکار زخمی

August 12, 2015 2:43 pm0 commentsViews: 51

شیر پائو کالونی میں جھگڑے کے دوران سلمان اور گلبرک میں شادی سے واپس آنیوالے سعد کاظمی کو گولیاں مار دی گئیں
گلستان جوہر میں ڈکیتی مزاحمت پر دکاندار اور نارتھ کراچی پر فائرنگ سے27 سالہ جنید زخمی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سہراب گوٹھ ،قائدآباد، گلبرگ، خواجہ اجمیر نگری اور شاہ لطیف میں ڈکیتی مزاحمت و دیگر واقعات میں پولیس کانسٹیبل سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ کے علاقے ناردن بائی پاس ٹوٹل پمپ کے قریب ملزمان کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل 35 سالہ جمیل احمد ولد گل حسن بازو میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا، اس ضمن میں ایس ایچ او رحمت شر کا کہنا ہے کہ مذکورہ مقام پر پولیس اسنیپ چیکنگ کررہی تھی کہ پولیس نے دو مشکوک افراد کو روکنے کا اشارہ کیا تو پولیس نے پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ،پولیس کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں ، قائد آباد کے علاقے شیرپائو کالونی مسجد اقصی کے قریب جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 22 سالہ سلمان ولد فضل رازق زخمی ہوگیا، اس ضمن میں ایس ایچ او صداقت علی کا کہنا ہے کہ مضروب کا علاقے میں خلیل ، عمران اور سنی سے جھگڑا ہوا تھا ۔جھگڑے کے دوران انہوں نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا، پولیس فائرنگ کرنے والے افراد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے ، گلبرگ کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 1 مکان نمبرA-38 کے پاس ڈکیتی مزاحمت پر 22 سالہ سعد کاظمی ولد انصار حسین کاظمی زخمی ہوگیا ،پولیس کے مطابق مضروب فیملی کے ساتھ شادی کی تقریب سے وآپس آرہا تھا کہ ڈاکوئوں نے گھر کے باہر مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا، خواجہ اجمیر نگری کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر فائیو سی ٹو مونا اپارٹمنٹ کے پاس نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 27 سالہ جنید ولد ارشاد زخمی ہوگیا، شاہ لطیف کے علاقے گلستان کالونی میں ڈکیتی مزاحمت پر دکاندار 30 سالہ نجیب اللہ ولد انور زخمی ہوگیا۔

Tags: