بلاول نے اپنے خطاب میں والد کا ذکر نہیں کیا؟

August 12, 2015 2:43 pm0 commentsViews: 25

کراچی( نیوز ڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے منگل کو کراچی میںاقلیتوں کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ جلسے سے خطاب میں پارٹی کا جھنڈا اٹھانے کا اعلان کیا اور زور دار انداز میں کہا کہ ’’ پیپلز پارٹی ختم ہو رہی ہے نہ ہوگی، ایسی باتیں کرنے والے احمق ہیں‘‘ اس تقریر کا اہم پہلو یہ تھا کہ اپنے خطاب میں انہوں نے اپنے نانا ذوالفقار علی بھٹو اور والدہ محترمہ بے نظیر بھٹو کا تو ذکر کیا لیکن دانستہ یا نا دانستہ طور پر وہ اپنے والد پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری کا ذکر نہیں کر سکے۔

Tags: