ایم کیو ایم والے استعفے دے کر پچھتائیں گے، شیخ رشید

August 13, 2015 3:08 pm0 commentsViews: 27

حالات خراب ہو سکتے ہیں، آنے والے90 دن ملک کیلئے انتہائی اہم ہیں
اسلام آباد( این این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ارکان استعفے دیکر پچھتائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ایم کیو ایم کو قومی اسمبلی سے استعفے نہیں دینے چاہئیں۔ ان کی اسمبلی میں آواز ہے۔ اسے ختم کرنے سے منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لندن کی آواز پہلے سے بند ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے90 دن انتہائی اہم ہیں۔ اگست میں بھی حالات خراب ہو سکتے ہیں۔

Tags: