پولیس اہلکاروں پر حملے میں کالعدم تنظیم ملوث

August 13, 2015 3:13 pm0 commentsViews: 23

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) کورنگی میں قتل ہونے والے 4 پولیس اہلکاروں کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ واقعہ میں کالعدم تنظیم میں ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ حکام نے واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر حملے کیلئے با قاعدہ ریکی کی تھی۔ واقعہ کے دن 2 ملزمان نے شلوار قمیض اور ایک نے پینٹ شرٹ پہن رکھی تھی۔ دوسری جانب کورنگی میں رات گئے3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

Tags: