پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی علیزے اقبال کا استعفیٰ منظور

August 13, 2015 3:13 pm0 commentsViews: 28

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی علیزے اقبال قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہو گئیں۔ بدھ کو ڈپٹی اسپیکر مرتضیٰ عباسی نے ایوان کو آگاہ کیا کہ علیزے اقبال کا استعفیٰ 3 اگست سے منظور کرکے نشست خالی قرار دیدی گئی ہے۔ واضح رہے کہ علیزے اقبال نے ذاتی وجوہ کی بناء پر قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا۔ وہ خواتین کی خصوصی نشست پر رکن قومی اسمبلی تھیں۔

Tags: