متحدہ کے استعفے، اے این پی منظر سے غائب

August 13, 2015 3:25 pm0 commentsViews: 22

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے سینیٹ، قومی اور سندھ اسمبلی کے استعفوں پر عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی) منظر سے غائب رہی، پارٹی ترجمان سمیت اہم سینئر رہنمائوں کے نمبر بھی بند رہے۔ بدھ کو اس حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کا موقف میڈیا میں نشر ہوتا رہا مگر عوامی نیشنل پارٹی کے کسی رکن کی جانب سے ایسا کوئی بیان سامنے نہیں آیا اور نہ ہی ان کے کسی ممبر کا نمبر آن ملا۔

Tags: