ٹی وی آرٹسٹ عبداللہ کادوانی کی والدہ کا انتقال

August 13, 2015 3:15 pm0 commentsViews: 21

کراچی( اسٹاف رپورٹر) معروف ٹی وی آرٹسٹ اور پروڈکشن و مارکیٹنگ کے ادارے کے مالک عبداللہ کادوانی کی والدہ محترمہ صالحہ کادوانی کا انتقال ہوگیا ہے۔ مرحومہ کی نماز جنازہ جمعہ14 اگست کو رحمانیہ مسجد طارق روڈ میں بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی۔ مرحومہ کو مسجد سے متصل طارق روڈ کے قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔