لیبیا کے وزیر اعظم مستعفی

August 13, 2015 3:33 pm0 commentsViews: 22

طرابلس(آن لائن) لیبیا کے وزیر اعظم عبداللہ الثنی نے ٹی وی انٹرویو کے دوران مشتعل شہریوں کی طرف سے ان کی کابینہ کو غیر موثر قرار دینے پر استعفیٰ دے دیا۔ شہریوں کی طرف سے شدید تنقید کے بعد ان کا کہنا تھا کہ وہ اتوار کے روز اپنا استعفیٰ ایوان نمائندگان میں پیش کریں گے۔ لیبیا کے عوام کافی عرصے سے ملک میں سکیورٹی کی صورتحال، تیل کی قلت اور طبی سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے سراپا احتجاج ہیں۔

Tags: