گمراہ کن اشتہار پر کمپنی پر ساڑھے 12 لاکھ روپے جرمانہ
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) مسابقتی کمیشن پاکستان نے ریکٹ بینکسٹر پاکستان لمیٹڈ پر اس کی گھریلو پروڈکٹ ڈیٹول سرفیس کلینر کے گمراہ کن ٹی وی کمرشل پر1.25 ملین روپے جرمانہ عائد کر دیا ے۔ سی سی پی کی بنچ نے فیصلے میں قرار دیا گیا ہے کہ یہ اشتہار صارفین کیلئے گمراہ کن اور ریکٹ کے حریف کاروباری اداروں کے کاروبار کیلئے نقصان دہ ہے۔ جو مسابقتی ایکٹ2010 کے سیکشن 10 کی خلاف ورزی ہے۔