سعودی عرب، بم دھماکوں میں ملوث34 مشتبہ افراد گرفتار

August 13, 2015 3:32 pm0 commentsViews: 23

ریاض (آن لائن) سعودی عرب نے مسجد میں حالیہ خود کش دھماکے میں ملوث ہونے کے الزام میں34 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ مسجد حالیہ خود کش دھماکے کے حوالے سے شروع کئے گئے کریک ڈائون کے نتیجے میں34 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیاہے جن میں سے30 کا تعلق سعودی عرب جبکہ چار شام‘ یمن‘ بحرین اور پاکستان سے ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار کرنے کے بعد ان تمام افراد سے تحقیقات جاری ہیں۔

Tags: