پارٹی معاملات بلاول کے حوالے زرداری‘فریال نے جلاوطنی اختیار کرلی
اسلام آباد(آن لائن) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اوران کی بہن فریال تالپورنے پاکستان سے خودساختہ جلاوطنی اختیارکرلی اورپارٹی کے معاملات کلی طورپربلاول بھٹوکے سپردکردیئے گئے ۔ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری اورمحترمہ فریال نے ملکی سیاست میں جوڑتوڑسے کنارہ کشی اختیارکرلی ہے کیونکہ عزیربلوچ کے انکشافات اور منظور کاکا کے دفترسے ملنے والی دستاویزات کے بعددونوں بہن بھائیوں کیلئے پاکستان میں گھیرابہت تنگ ہوگیاتھا،جس کے بعددونوں بیرون ملک چلے گئے اورپارٹی کمان بلاول بھٹوزرداری کے سپردکردی گئی ہے ۔