متحدہ نے استعفے سندھ اسمبلی کے اجلاس کے بعد جمع کرائے

August 13, 2015 3:39 pm0 commentsViews: 26

کراچی( اسٹاف رپورٹر) متحدہ کے اراکین بدھ کو سندھ اسمبلی کی عمارت میں اجلاس شروع ہونے سے قبل پہنچے لیکن ایوان کے اندر کوئی بھی رکن اسمبلی داخل نہیں ہوا۔ اسمبلی اجلاس کے دوران کے متحدہ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس سید سردار احمد کی صدارت میں جاری رہا جس میں اسمبلی اجلاس میںشرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس ملتوی ہونے کے بعد متحدہ کے تمام ارکان نے اسپیکر کے چیمبر میں جا کر انہیں استعفے جمع کرا دئیے۔

Tags: