انسانی اسمگلنگ میں ملوث107 ملزمان کی فہرست جاری

August 13, 2015 3:44 pm0 commentsViews: 35

42 انسانی اسمگلروں کا تعلق گوجرنوالہ،16 کا کراچی اور 11 کا تعلق راولپنڈی سے ہے
انتہائی مطلوب16 انسانی اسمگلرز بیرون ملک مقیم ہیں، وزارت داخلہ کی رپورٹ
اسلام آباد (آن لائن) وزارت داخلہ نے ملک بھر سے 107 انتہائی مطلوب انسانی سمگلروں کی فہرست جاری کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز اسلام آباد سے وزارت داخلہ نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث پاکستان بھر سے 107 انتہائی مطلوب انسانی اسمگلروں کی ریڈ بک جاری کر دی۔ جاری کردہ ریڈ بک کے مطابق انسانی اسمگلنگ کے دہندے میں سب سے زیادہ مطلوب انسانی اسمگلروں کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے گوجرانوالہ سے 42 انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر جاری کردہ ریڈ بک میں شامل ہیں جبکہ کراچی سے 16، راولپنڈی سے 11 اور اسلام آباد سے 4 اسمگلروں کے نام شامل ہیں وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق 16 انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر بیرون ملک مقیم ہیں جن کی گرفتاری کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انسانی اسمگلر معصوم لوگوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر بیرون ملک لے جاتے تھے اور بعد میں قید میں رکھ کر ان سے غیر قانونی کام کرواتے تھے۔

Tags: