سندھ اسمبلی میں قصور کے بچوں سے زیادتی کے خلاف قرار داد منظور

August 13, 2015 3:45 pm0 commentsViews: 22

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی نے بدھ کو ایک قرارداد اتفاق رائے سے منظور کرلی، جس میں قصور میں بچوں کے ساتھ ہونے والی بدترین زیادتی کے واقعہ کی مذمت کی گئی اور یہ مطالبہ کیا گیا کہ مجرموں کو فوری گرفتار کیا جائے اور ان کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلائے جائیں تاکہ متاثرین اور ان کے اہل خانہ کو فوری انصاف مل سکے ۔یہ قرارداد پیپلزپارٹی کی شرمیلا فاروقی نے پیش کی تھی۔

Tags: