چنگ چی رکشائوں کو ریگولرائز کرانے کیلئے عدالت سے رجوع کرینگے، جماعت اسلامی

August 13, 2015 3:46 pm0 commentsViews: 26

جماعت اسلامی عوام کا مقدمہ لڑ رہی ہے، رکشائوں پر پابندی کے حوالے سے 15اگست کو جرگہ ہوگا
متبادل انتظام کے بغیر ہزاروں افراد کو بیروزگار کرنے کے حق میں نہیں ہیں، حافظ نعیم کی پریس کانفرنس
کراچی( اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ شہر کراچی میں ٹرانسپورٹ کی مناسب سہولت فراہم کر نا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ چنگ چی اورسی این جی رکشوں کو قانون کے دائرے میں لا کر ریگو لرائز کیا جائے ۔حکومت قانونی رکاوٹوں کو دور کر نے کے لیے عدا لت سے رجوع کرے ۔جماعت اسلامی عوام کا مقدمہ لڑ رہی ہے اور متبادل انتظام کے بغیر ہزاروں افراد کو بے روز گار کر نے کے حق میں نہیں ۔جماعت اسلامی بھی قانونی پہلوئوں کا جائزہ لے کر مشاورت کر رہی ہے ہم اس سلسلے میں عدا لت سے بھی رجوع کریں گے اور اسی حوالے سے 15 اگست کو ادارہ نورحق میںایک جر گہ منعقد کیا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ نورِ حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔اس مو قع پر جماعت اسلامی کرا چی کے نائب امیر ڈاکٹر اسامہ رضی ،سیکریٹری کراچی عبدالوہاب ،سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ،آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز کراچی کے صدر محمود حامد ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے صدر انتخاب عالم سوری اور دیگر بھی مو جود تھے ۔

Tags: