اشیاء خوراک کی عالمی قیمتیں6 سال کی کم ترین سطح پر آگئیں

August 13, 2015 3:52 pm0 commentsViews: 19

جولائی میں خوراک کی قیمتوں میں جون کے مقابلے میں ایک فیصد کمی ہوئی، رپورٹ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)اشیائے خوراک کی عالمی قیمتوں میں مجموعی طور پر کمی کا سلسلہ جاری ہے اور قیمتیں کم وبیش6سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں، اس وقت عالمی ادارہ خوراک وزراعت کا انڈیکس ستمبر 2009کے بعد سے کم ترین سطح پر ہے۔ایف اے او کی جانب سے جاری کردہ ای میل ماہانہ رپورٹ کے مطابق جولائی میں خوراک کی قیمتوں میں جون کے مقابلے میں1فیصد کمی ہوئی تاہم قیمتیں ایک سال پہلے کی نسبت 19.4فیصد کم ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جولائی میں ڈیری کی قیمتوں میں 7.2 فیصد کمی دیکھی گئی، ویجیٹیبل آئل کی قیمتوں میں ماہانہ بنیادوں پر5.5فیصد کمی ہوئی، پکانے کے تیل کی قیمتیں فی الوقت جولائی 2009 کے بعد کم ترین سطح پر ہیں۔

Tags: