نیپرا نے گنے کے پھوک سے پیدا کی جانے والے بجلی کے پیشگی ٹیرف کی منظوری دے دی

August 13, 2015 3:51 pm0 commentsViews: 35

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیپرا نے گنے کے پھوک سے پیدا کی جانے والے بجلی کے پیشگی ٹیرف کی منظوری دیدی۔ تیس سالہ اوسط ٹیرف دس روپیچالیس پیسے فی کلوواٹ گھنٹہ منظورکیا گیا ہے۔پیشگی ٹیرف کیلئے تین کمپنیوں کی طرف سے درخواستیں نیپرا میں دائرکی گئی تھیں۔تیس سالہ اوسط ٹیرف دس روپیچالیس پیسے فی کلوواٹ گھنٹہ منظورکیا گیا ہے۔الموعیزانڈسٹریز میانوالی کی پیداوار چھتیس میگاواٹ ہوگی۔لیہ شوگرملز اکتالیس میگاواٹ کی پیداوارکرے گی۔چنارانرجی تندلیانوالہ بائیس میگاواٹ بجلی پیدا کرے گی۔ پہلے دس سالوں میں کمپنیوں کوگیارہ روپے تہتر پیسے کا ٹیرف دیا گیا ہے جبکہ باقی بیس سالوں کیلئے سات روپے اکیانوے پیسے کا ٹیرف دیا گیا ہے۔

Tags: