بجرنگی بھائی جان میں پہلے عامر خان کو پیشکش ہوئی تھی سلمان خان

August 13, 2015 3:57 pm0 commentsViews: 27

ممبئی( نیٹ نیوز) دبنگ اداکار سلمان خان کا کہنا ہے کہ فلم بجرنگی بھائی جان ان سے پہلے اداکار عامر خان کو آفر کی گئی تھی البتہ عامر خان نے ان کا نام تجویز کیا۔ فلم بجرنگی بھائی جان کی کامیابی پر منعقد ایک پریس کانفرنس میں سلمان خان سے سوال کیا گیا کہ اگر ان سے پہلے فلم عامر خان کو آفر کی گئی ہوتی تو جس کے جواب میں سلمان خان کا کہنا تھا کہ عامر خان کو فلم بجرنگی بھائی جان کی آفر ان سے پہلے ہی دی گئی تھی۔ سلمان خان کے مطابق عامر خان کو اس فلم کا اسکرپٹ مجھ سے پہلے سنایا گیا تھا جس کے بعد عامر نے فلم کیلئے میرا نام تجویز کیا اور فلم کے مصنف کو میرے پاس بھیجا‘ فلم بجرنگی بھائی جان کا اسکرپٹ وجایندر پرساد نے لکھا‘ ذرائع کے مطابق عامر خان کو اس فلم کی اسکرپٹ کے ساتھ کچھ مسائل تھے اور انہوں نے کچھ ترمیم کرنے کو کہا تاہم پرساد نے اس سے انکار کردیا۔

Tags: