دالوں کی قیمتوں میں تین روپے فی کلو کمی

August 13, 2015 4:02 pm0 commentsViews: 29

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ہول سیل سطح پر دالوں کی قیمتوں کو بریک اور دالیں دو سے تین روپے سستی ہوگئیں ۔ دال چنا ہو یا دال ماش ، مونگ کی دال ہو یا مسور کی دال ، سب کی سب ہیں سستی ہونے کو بے قرار ۔ ہول سیل ذرائع سے آئی ہے خبر کہ ان کی قیمتوں میں رہا نہیں ہے دم اور مل رہی ہیں دو سے تین روپے کم ۔ دال چنا تین روپے کی کمی کے بعد اب ہوگئی ہے100روپے فی کلو ۔ دال ماش میں ہوئی3روپے کمی اور مل رہی ہے 164فی کلو ،2روپے کی کمی کے بعد مونگ کی دال کی قیمت 120 روپے فی کلو ہوگئی ہے جبکہ مسور کی دال نے بھی دیا خوب ساتھ2 روپے کمی کے بعد قیمت 113روپے فی کلو ہوگئی ۔ مگر اب عوام کو کرنا پڑے گا تھوڑا انتظار کیونکہ ابھی ریٹیل سطح پر قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں ہوا ۔

Tags: