ٹارگٹ کلنگ کے احکامات سیاسی جماعت کا عہدیدار دیا کرتا تھا، ابوہریرہ

August 13, 2015 4:00 pm0 commentsViews: 15

ہتھیار چلانے کی تربیت افغانستان میں حاصل کی، ٹارگٹ کلر کے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے گرفتار ٹارگٹ کلر ابو ہریرہ نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ٹارگٹ کلر ابو ہریرہ نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔ ملزم نے بتایا کہ اس نے افغانستان سے ہتھیار چلانے کی تربیت حاصل کی اسے ٹارگٹ کلنگ کے احکامات سیاسی جماعت کا عہدیدار دیا کرتا تھا ۔ کورنگی میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کرنے والی ٹیم کی سربراہی کاشف اور بٹ صاحب کرتے تھے 2010 میں دو ڈاکوئوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا جس کا کریڈٹ علاقہ پولیس نے لے لیا۔پولیس اہلکار اسلم دادا اس کے ہاتھوں مارے جانے والے ڈاکوئوں کو پولیس مقابلے میں ہلاک ظاہر کردیتا تھا۔ابوہریرہ کے مطابق اسے علاقے میں شہرت اس وقت ملی جب اس نے وہاں سے منشیات فروشوں کو مار بھگایا، ابوہریرہ نے اپنی وارداتوں کی تفصیلات بتائی کہ اس نے کورنگی میں مخبری کرنے والے شرافت کو ڈنڈے مار مار کر قتل کیا ،ملزم کے چائنہ کٹنگ کے ماسٹر سمجھے جانے والے رئیس عرف مما سے بھی قریبی تعلقات ہیں ۔ ابوہریرہ نے اعتراف کیا کہ اس نے رئیس مما کی جانب سے حوالے کئے گئے 2نوجوانوں کو اورنگی قبرستان میں قتل کیا تھا۔

Tags: