کلورین کی کمی پوری کرنے کیلئے 500 ٹن ہائیپو کلورائٹ کی خریداری

August 13, 2015 4:07 pm0 commentsViews: 24

کراچی (سٹی رپورٹر) کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ نے کلورین کی کمی پوری کرنے کیلئے سوڈیم ہائپو کلورائٹ 500 ٹن کی خریداری مکمل کرلی ہے،اب شہر کے کسی بھی ایسے علاقہ میں فوری طور پر سوڈیم ہائپو کلورائٹ فراہم کردی جائے گی ،ایم ڈی واٹربورڈ سید ہاشم رضازیدی کی ہدایت پر سوڈیم ہائپو کلورائٹ اور کلورین ذخیرہ کرلی گئی ہے تا کہ نیگلیریا کا کوئی خدشہ باقی نہ رہ سکے ،دریں اثناء بدھ کو واٹربورڈ کے چیف کیمسٹ یحیٰ نے شہر کے مختلف علاقوں سے پانی کے 41 نمونے حاصل کئے جن میں 12نمونوں میں کلورین کی کمی پائی گئی جسے فوری طور پر دور کردیا گیا ، واضح رہے کہ واٹربورڈ از خود بھی پانی کے نمونے حاصل کرکے ان کا تجزیہ کررہا ہے ۔

Tags: