راحت فتح علی نے بھارت کو اپنا دوسرا گھر قرار دیدیا

August 13, 2015 4:13 pm0 commentsViews: 24

موسیقی سے پاکستان اور بھارت کے تعلقات کو مضبوط کیا جاسکتا ہے
اسی خیال سے دوسری اننگز کھیلنے بھارت آیا ہوں‘ راحت فتح علی
کراچی( نیٹ نیوز) معروف پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان نے کہا ہے کہ بھارت ان کا دوسرا گھر ہے‘ یہاں سے انہیں پیار‘ شہرت اور عزت ملی‘ میری البم ’’ بیک ٹو لو ‘‘ میں شامل میرا گانا ضروری تھا بہت مقبول ہوا‘ لیکن اس کا کریڈٹ مہیش بھٹ کو جاتاہے جنہوں نے اپنی فلم ’’ ہماری ادھوری کہانی‘‘ میں اسے شامل کرکے مزید شہرت بخشی‘ چار سال بعد بھارت پہنچنے کے موقع پر انہوں نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ موسیقی اور کھیل دو ایسے شعبے ہیں جن سے پاکستان و بھارت کے تعلقات کو مضبوط کیا جاسکتا ہے۔ انہیں مزید وسعت دی جاسکتی ہے۔ اسی خیال کے پیش نظر میں دوسری اننگز کھیلنے بھارت آیا ہوں‘ بھارت میرا دوسرا گھر ہے‘ یہاں مجھے بہت پیار‘ شہرت اور عزت ملی‘ واضح رہے ممبئی ایئر پورٹ سے رقم سمیت پکڑے جانے کے بعد راحت فتح علی نے اعلان کیا تھا کہ آئندہ بھارت نہیں آئیںگے۔

Tags: