عالیہ بھٹ میں کرینہ جیسا کچھ نہیں ہے‘ شاہد کپور

August 13, 2015 4:11 pm0 commentsViews: 18

دونوں اداکارائوںکا ایک دوسرے کے ساتھ موازنہ نہ کیا جائے تو بہتر ہے
عالیہ اور کرینہ بہت مختلف ہیں اور الگ انداز میں کام کرتی ہیں
ممبئی( نیٹ نیوز)بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کا کہنا ہے کہ عالیہ بھٹ میں کرینہ جیسا کچھ نہیں ہے اوردونوں کا ایک دوسرے سے کوئی موازنہ نہیں ہے۔ واضح رہے کہ انڈسٹری میں22 سالہ عالیہ کا عمر میں12برس بڑی کرینہ سے موازنہ عام ہے‘ دونوں فلمی پس منظر سے تعلق رکھتی ہیں اور شوخیلی فطرت کی حامل ہیں تاہم دونوں کے درمیان موازانہ حیران کن ہے‘ اداکار شاہد کپور ان دنوں عالیہ بھٹ کے ہمراہ اپنی آنے والی نئی فلم ’’ شاندار‘‘کی پروموشن میں مصروف ہیں‘ اسی سلسلے میں ایک تقریب کے دوران جب ان سے ساتھی اداکارہ کے ہمراہ کام کرنے کے تجربے اور کرینہ سے موازانہ کرنے کا کہا گیا تو شاہد کا کہنا تھا کہ یہ عالیہ کیلئے بہت بڑا اعزاز ہے کہ ہم اس کے اور کرینہ کے بیچ مماثلت کی بات کررہے ہیں۔ میرے خیال میں دونوں کا کوئی موازانہ یا مماثلت نہیںکیوں کہ دونوں مختلف ہیں اور دونوں نے بہت اہم کام انجام دیئے ہیں۔

Tags: