سہراب گوٹھ ایک بار پھر انتہائی حساس قرار

August 13, 2015 4:13 pm0 commentsViews: 26

فاٹا سے تعلق رکھنے والے تحریک طالبان اور مقامی کالعدم تنظیموں میں گٹھ جوڑ ، حملوں کی منصوبہ بندی
دہشت گرد حملے ہوسکتے ہیں، قومی سلامتی امورکے ادارے نے سیکورٹی ہائی الرٹ جاری کردیا
کراچی( اسٹاف رپورٹر) دہشت گرد سرگرمیوں کے حوالے سے غیر فعال تنظیموں کے کام کرنے اور شہر میں دوسرے صوبے سے گروپس کے آنے کے بعد سہراب گوٹھ کو ایک بار پھر انتہائی حساس قرار دیتے ہوئے اس کی سختی سے مانیٹرنگ کی ہدایت کی گئی ہے۔ قومی سلامتی پر مامور ادارے کی جانب سے سیکورٹی الرٹ کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر دہشت گردی میں ملوث تنظیم نے ماضی میں کام کرنے والی ایک کالعدم تنظیم کے ساتھ گٹھ جوڑ کرلیا ہے جو کافی عرصے سے غیر فعال تھی اور مذکورہ گروپ کراچی سمیت ملک بھر میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کئے ہوئے ہیں اس کے ساتھ ایک اور الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان فاٹا سے تعلق رکھنے والا گروپ کراچی سہراب گوٹھ میں ہے اور سپر مارکیٹ کے قریب ایک مقام پر اس کی مقامی کالعدم تنظیموں کے افراد سے ملاقات ہوئی ہے جس میں کراچی میں سرکاری و غیر سرکاری مقامات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

Tags: