MDA کے دفتر پر چھاپہ، ڈی جی نے نیب ٹیم کو باہر نکال دیا

August 13, 2015 4:13 pm0 commentsViews: 50

ڈی جی کا نیب ٹیم سے سخت جملوں کا تبادلہ، زمینوں کا ریکارڈ دینے سے بھی انکار کر دیا
کراچی( اسٹاف رپورٹر) ڈی جی ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے دفتر پر نیب سندھ کی اسپیشل ٹیم نے چھاپہ ماردیا‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب پارس بتول اور عبدالکریم بھیو کی سربراہی میں چھاپہ مارا گیا‘ ذرائع کے مطابق نیب نے ایم ڈی اے کی زمینوں کا ریکارڈ ڈی جی محمد سہیل سے طلب کیا‘ ڈی جی ایم ڈی اے نے مطلوبہ ریکارڈ نیب کی ٹیم کو دینے سے انکار کردیا جس پر ڈی ایم ڈی اے محمد سہیل کا نیب کی ٹیم سے سخت جملوں کا تبادلہ ہوا ‘ڈی جی ایم ڈی اے نے اپنے سیکورٹی گارڈز کو بلا کر نیب کی ٹیم کو دفتر سے نکالدیا‘ نیب کی ٹیم ایم ڈی اے اور ڈی جی محمد سہیل کے متعلق مختلف بد عنوانی کے الزامات کی تحقیقات کررہی ہے‘ ڈی جی ایم ڈی اے محمد سہیل پرزمینوں کی فروخت اور غیر قانونی بھرتیوں کے الزامات ہیں۔

Tags: