استعفے جشن آزادی کے بعد دیے جاتے تو کونسی قیامت آجاتی، آفاق احمد

August 13, 2015 4:14 pm0 commentsViews: 21

جشن آزادی کے موقع پر استعفوں کی سیاست افراتفری پھیلانے کی خطرناک سازش ہے
قوم کے مینڈیٹ کی توہین ہے، حکومت استعفوں پر سب کے ساتھ یکساں سلوک کرے
استعفوں کو بنیاد بنا کر کراچی کا امن متاثر نہیں ہونا چاہئے،اپنی رہائش گاہ پر وفد سے گفتگو
کراچی( اسٹاف رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر استعفوں کی سیاست افرا تفری پھیلانے کی سازش ہے‘ اگر یہی استعفے دو دن بعد دے دیئے جاتے تو کونسی قیامت آجاتی ‘اپنی رہائش گاہ پر گلشن اقبال سے انے والے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین آفاق احمد نے کہا کہ متحدہ کی جانب سے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں جمع کرائے گئے استعفے مہاجر قوم کے مینڈیٹ کی توہین ہے‘ ملک اس وقت اپنوں اور غیروں کی سازشوں کا شکار ہے‘ اس لئے حکومت کو بھی عجلت کا مظاہرہ کرنے کے بجائے سب سے برابری کا سلوک کرنا چاہئے‘ آفاق احمد نے کہا کہ متحدہ نے جوبہتر سمجھا کیا ‘اب استعفوں کو بنیاد بنا کر کراچی کا امن متاثر نہیں ہونا چاہئے‘ جب استعفوں کیلئے پارلیمانی طریقہ کار اختیار کیا جاسکتا ہے تو پھر شہر کا امن بحال رکھنے کیلئے تحمل و برداشت کی سیاست کو بھی فروغ دیا جاسکتا ہے۔

Tags: