کورنگی میں پولیس پر حملے کے بعد حساس ادارے حرکت میں آگئے

August 13, 2015 4:14 pm0 commentsViews: 21

جائے واردات سے ملنے والی گولیوں کے خول کے ٹیسٹ کے بعد حملہ آور گروپ کی شناخت ہو گئی
ملزمان کے خاکے تیار، حملہ کالعدم تنظیموں کے کارکنوں کی گرفتاری کا ردعمل ہو سکتا ہے
کراچی( کرائم رپورٹر) کورنگی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے4 اہلکاروں کی شہادت کے بعد تمام حساس ادارے حرکت میں آگئے اور ملزمان کی تلاش میں خفیہ نیٹ ورک کو فعال کرنے کے ساتھ عینی شاہدین کے بیان بھی لینا شروع کردیئے ہیں جبکہ ملزمان کے خاکے تیار کرنے کی کوشش بھی کی جارہی ہے‘ واقعے کا 2 پہلوئوں پر جائزہ لیا جارہا ہے پہلا کراچی آپریشن کا رد عمل اور دوسرا کالعدم تنظیم کے5 دہشت گردوں کی گرفتاریوں کا ممکنہ جواب ہوسکتا ہے۔ ایک حساس ادارے نے جائے واردات سے ملنے والے گولیوں کے خول کو تحویل میں لے کر فارنزک ٹیسٹ کروالیا ہے جس کی مدد سے گروپ کی شناخت بھی کرلی گئی‘ ذرائع کے مطابق ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائیگا اور چھینا گیا اسلحہ بھی برآمد کرلیں گے۔

Tags: