جشن آزادی شہر بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات‘ 4100 پولیس اہلکاروں کی تعیناتی

August 13, 2015 4:15 pm0 commentsViews: 16

بغیر سائلنسر والی موٹر سائیکل چلانے اور ہوائی فائرنگ کرنے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی یقینی بنائی جارہی ہے
اسنیپ چیکنگ اور گشت کو مؤثر بنانے کیلئے 245 پولیس موبائلوں اور 150 موٹر سائیکل سوار اہلکار فرائض انجام دے رہے ہیں‘ ایڈیشنل آئی جی
کراچی(کرائم رپورٹر) شہر میں امن و امان کی موجودہ صورتحال پر موثر کنٹرول کے پیشِ نظرجشنِ آزادی کے موقع پر کراچی کے لیے سیکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات اختیار کیے جا رہے ہیں تا کہ شہریوں کی جان و مال کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے۔علاوہ اذیں بغیر سائلنسرکے موٹر سائیکل چلانے والوں اور ہوائی فائرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائیوں کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔جشنِ آزادی سیکیورٹی اقدامات کے سلسلے میں ایسٹ ، ویسٹ اور سائوتھ زونز میں ایس ایس پیز، ایس ڈی پی اوز/ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز سمیت 4100سے زائد پولیس افسران و جوانوں کو ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں ۔ جو زونل ڈی آئی جیز کی نگرانی میں نا صرف سیکیورٹی امور انجام دے رہے ہیں بلکہ متعلقہ وائرلیس کنٹرول رومز کو لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کے حوالے سے رپورٹ بھی نوٹ کرا رہے ہیں ۔ رپورٹ میںمزید بتایا گیا کہ شہر میں اسنیپ چیکنگ گشت کو موثر اور مربوط بنانے کے سلسلے میں 245پولیس موبائلیں اور 156موٹر سائیکلوں پر مامور افسران اور جوان خدمات انجام دے رہے ہیں۔

Tags: